وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

بھرتی (recruitment)

بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا۔

بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیئے ہیں، سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ ایک سے 13 تک کی 1406 خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیا گیا ہے۔

بلوچستا ن ،سرکاری نوکریوں کیلئے عمرکی بالائی حد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160 گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت دفاع کی گریڈ ایک سے 15 تک کی 17 آسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597 آسامیاں بھی پر کی جائیں گی۔

سندھ کے تمام محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری

وزارت پیٹرولیم میں گریڈ ایک سے 15 تک کی 11 ، وزارت دفاع میں 465 سویلین آسامیوں ، وفاقی نظامت تعلیمات اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔

 


متعلقہ خبریں