کراٹے کامبیٹ مقابلے، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

Karate Combat

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ 45 ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر، یوٹیوبر مائیک مجلاک اور معروف بھارتی اداکار سلمان خان کر رہے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے پہلے مقابلے میں پاکستان کے رضوان علی نے بھارت کے پوون گپتا کو ناک آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ہارنے کا کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے، محمد عامر

پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند نے بھی بھارت کے رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ 25 سالہ شاہ زیب رند رواں سال فروری میں میکسیکو سٹی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ 44 میں تیز ترین ناک آؤٹ کرنے کے بعد تاریخ رقم کر چکے ہیں۔

دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو اچانک تھپڑ جڑ دیا تھا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں