اویس لغاری پہلے خیبر پختونخوا کے 1500 ارب بقایاجات پر بھی بات کریں ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اویس لغاری 188 ارب روپے کے بارے میں خط لکھنے سے پہلے خیبر پختونخوا کے 1500 ارب بقایاجات پر بھی بات کریں۔

مشیر اطلاعات نے بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سب سے زیادہ پن بجلی پیدا کررہا ہے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد پن بجلی سمیت تمام صوبائی وسائل پر پہلا حق صوبے کا ہے اسلئے وفاق خیبرپختونخوا کے نیٹ ہائیڈل پروفٹ سمیت تمام بقایاجات ادا کر کے اور بجٹ میں سابق فاٹا کے لیے مختص رقم کی ادائیگی کرکے آئینی ذمہ داری کرے۔

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر شوہر مجرم قرار

انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے کوئی احسان نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ یہ ادائیگیاں ہمارا حق ہیں جسے وہ ادا کریں تاکہ اسے خیبر پختونخوا اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود و ترقی پر خرچ کریں۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ صوبائی حکومت محض نعروں یا فوٹو شوٹس کیلئے نہیں بلکہ عوامی خدمت اور ترقی کا منشور لے کر اقتدار میں آئی ہے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ پیسکو اور ٹیسکو وفاقی ادارے ہیں پی ڈی ایم ٹو سرکار انہیں ٹھیک کرنے کے بجائے لوٹنے کیلئے آئی ہے۔


متعلقہ خبریں