بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان

rain expected

ملک میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا عمل تیز

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ سلسلے کے باعث بلوچستان میں خصوصاً کیچ، قلات، خضدار، اواران کے علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔

خیبرپختونخواہ میں 21اپریل تک دیر مالاکنڈ، سوابی، کوہستان، مردان، شانگلہ،چارسدہ، سوات، نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونا ہمارا حتمی فیصلہ ہے،بلاول بھٹو زرداری

پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے ، 25 تا 29 اپریل کے دوران بلوچستان،خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات مزید بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔

فی تولہ سونا 500 روپےمہنگا

سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش

نشیبی علاقوں کے مکین سیلاب کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔ آسمانی بجلی چمکتے وقت سائیکل، موٹر سائیکل یا بغیر چھت کے گاڑیوں میں سفر کرنے سے اجتناب کریں،اونچی عمارتوں، درختوں، کھمبوں، پہاڑیوں، اینٹیناز، موبائیل ٹاور ز وغیرہ سے دور ہو جائیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں