خیبر پختونخوا میں بارشیں ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 14 افراد جاں بحق

14 جاں بحق (14 killed)

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نتیجے میں حادثات کے دوران 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر دیرکے علاقے لقمان بانڈا میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 16 تا 22 اپریل میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

ایک اور واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لوئر تالاش شمشی خان میں برساتی نالے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے۔

ضلع خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹانک میں سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، چترال میں بجلی اور فون سروس معطل ، تعلیمی ادارے 3 دن کیلئے بند

دوسری جانب پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے جس سے  نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر  پانی گھروں میں داخل ہو گیا، خیبر پختونخوا میں اگلے چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

  پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بارش متاثرین کو امدادی چیک دیئے جارہے ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں