برطانیہ نے ملک میں آنے والوں کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی

برطانیہ uk

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے قوانین میں تبدیلی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کے مطابق ہنر مند اور فیملی ویزا حاصل کرنے والوں کیلئے برطانیہ میں تنخواہ کی شرط میں اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت اب ہنرمندوں کی تنخواہ 26 ہزار 200 پاؤنڈ سے بڑھا کر 38 ہزار 7 سو پاؤنڈ کر دی گئی ہے۔

عالمی منڈی، سونے کی قیمت میں40 ڈالر کا بڑا اضافہ

تاہم یہ شرائط ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز پر لاگو نہیں ہونگی ۔ سوشل کیئر کے شعبے سے منسلک افراد اب زیر کفالت افراد کو برطانیہ نہیں لا سکیں گے۔

برطانیہ کی جانب سے فیملی ویزا کی بھی تنخواہ کی حد 18 ہزار 6 سو سے بڑھا کر 29 ہزار پاؤنڈ کر دی ہے جسے 2025 میں بڑھا کر 34 ہزار پانچ سو اور پھر 38 ہزار 700 پونڈ کر دیا جائے گا ۔ تاہم فیملی ویزا حاصل کرنے والے افراد پر ان نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں