بجلی 4 روپے 92 پیسے مزید مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

Electricity

اسلام آباد: حکومت نے بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔ نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین پی ٹی آئی اقتدار کیلئے کچھ بھی الزام لگا سکتے ہیں، خرم دستگیر

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل کے بلوں میں کی جائیں گی جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں