سونا مزید مہنگا ، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونا ( gold )

عالمی سطح پر خام تیل بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر معاشی چیلنجز کے باعث سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔

مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے  جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی بحران، اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران اسرائیل کشیدگی اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد یورپین ممالک کی بھی سود میں کمی کی اطلاعات جیسے عوامل نے بین الاقوامی سطح پر سونے پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں