شمالی وزیر ستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 2 دہشت گرد مارے گئے

سکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع بنیاد پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا، دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو دہشت گرد مارے گئے۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں سے گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگروں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہیں۔

دہشتگردی کا الزام ، سعودی عرب میں 7 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے

خیال رہے کہ گزشتہ روز  بھی سیکیورٹی فورسز  کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایاتھا۔ جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب  خیبر پختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 131 واقعات رونما ہوئے ، ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات ہوئے۔

باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 6،6 ، لکی مروت 11، خیبر 10 ، کرک اور مردان میں 3،3 واقعات رونما ہوئے۔ 3 ماہ کے دوران پولیس پر 59 حملوں میں 49 اہلکار شہید جبکہ 68 زخمی ہوئے۔

پنجگور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

مختلف کارروائیوں میں 5 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کیا گیا، مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں