مختلف شہروں میں موسم گرم رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات

کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند ایک مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم کے خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جب کہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں درجہ حرارت 36  سے 38  ڈگری تک جا سکتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں