چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، محسن نقوی

Mohsin Naqvi, محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا، شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں چینی شہریوں کے سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس ہوا جس میں وقاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی سکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، پاکستان

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے فول پروف اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتا،شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اجلاس میں غیر ملکیوں خصوصاچینی شہریوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے وزارت داخلہ کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔


متعلقہ خبریں