پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

world health day

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ آج منایا جا رہا ہے۔

اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔اس سلسلے میں ملک بھر میں وزارت صحت،محکمہ صحت پنجاب،پاکستان میڈیکل ایسوی ایشن،دیگر طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ٹائپ ون ذیابیطس مریضوں کیلئے ڈیوائس متعارف

ان تقریبات میں صحت مند زندگی گزارنے کے سنہری اصولوں بارے آگاہی دی جائے گی جبکہ اخبارات خصوصی مضامین شائع کریں گے۔

دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ”ورلڈ ہیلتھ ڈے“ منایا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں