پی سی بی کی ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر اسپورٹس عالیہ رشید نے استعفیٰ دے دیا۔؎

ڈائریکٹر اسپورٹس پی سی بی عالیہ رشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالیہ رشید کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مستعفی ہونے کی تصدیق کی گئی۔

خیال رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے دور میں عالیہ رشید کو بطور ڈائریکٹر اسپورٹس تعینات کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

یہ بھی ذہن میں رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی آنے کے بعد پی سی بی کے مختلف شعبوں کے اب تک 3 ڈائریکٹرز مستعفی ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں