اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے، شیر افضل مروت

Sher Afzal

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم پنجاب جا رہے ہیں، اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، دیکھتے ہیں کون لاٹھیاں برساتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 30ہزار لوگ ساتھ ہوں گے، دیکھتے ہیں کون ہم پر لاٹھیاں برساتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے علی امین گنڈاپور کے بیانیے کی تائید کرتا ہوں، مخصوص نشستیں کیسے ن لیگ اور جے یو آئی کو دی جا سکتی ہیں۔

وفاقی کابینہ نے چھ نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا بیان آپ کی سوچ کا عکاس ہے، ایسے تنازع سے آپ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ اور آپ جیسے دو غداروں سے میری سوشل میڈیا ٹیم نمٹ لے گی، 5 اپریل تک انتظار کریں، آپ کو جواب ضرور دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں