وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جون تک مہنگائی میں 3 فیصد کمی آجائے گی،آئی ایم ایف معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا۔
عمران خان کے دور کی وجہ سے معاشی مشکلات آئیں، (ن)لیگ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی،ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے کارکن عتیق چوہدری مرحوم کے گھر جا کر ان کی وفات پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی پر جب مشکل وقت تھا عتیق چوہدری کبھی پیچھے نہیں رہے، عتیق چوہدری ہمارے مشکل وقت کے ساتھی تھے، ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے اضافے کا امکان
عطا تارڑ نے کہا کہ نظریاتی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، جماعتیں کسی مقام پر پہنچتی ہیں تو وہ نظریاتی کارکنان کی وجہ سے ہی پہنچتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے اور ہمیشہ اپنے کارکن کی آواز بن کر کھڑی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کی وجہ سے مشکلات زیادہ ہیں، بانی تحریک انصاف عمران خان کے دور کی وجہ سے معاشی مشکلات آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہوا ہے، ان شا اللہ جون تک مہنگائی میں 3 فیصد کمی آجائے گی۔