امریکا ، چاقو بردار جنونی شخص کا حملہ ، 4 افراد ہلاک ، 5 زخمی


 امریکا میں چاقو بردار جنونی شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق راک فورڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست الینوائے میں ملزم نے سب سے پہلے ایک مارٹ کے نو عمر ملازم کو چاقو گھونپ کر قتل کیا اس کے بعد راہگیروں پر حملے کئے۔

امام مسجد پر دورانِ نماز چاقو سے حملہ

اسپتال میں چاقو کے وار سے 9 زخمیوں کو اسپتال داخل لایا گیا جن میں سے 3 مردہ حالت میں تھے ، ایک نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ جس سے تفتیش جاری ہے لیکن ابھی تک قتل کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا۔ تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،  واقعے سے شہری خوفزدہ ہو گئے۔


متعلقہ خبریں