بیرسٹر گوہر ، شیر افضل سمیت 11 رہنمائوں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

عمران خان (imran khan)

تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے والوں میں بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین ، شیر افضل مروت ،فیصل جاوید، زرتاج گل اور عمیر نیازی شامل ہیں۔

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی۔ پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔


متعلقہ خبریں