پاکستانی سفیر احمد فاروق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، سفارتی اسناد پیش کیں

پاکستانی سفیر

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے سفارتی اسناد پیش کیں۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نئے سفیروں کا خیر مقدم کیا۔

کویت میں محفل میلاد کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی خصوصی شرکت

سعودی ولی عہد نے اسناد پیش کرنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق کو خوش آمدید کہا اور بطور سفیر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

استقبالیہ تقریب میں دیگر ممالک کے نئے تعینات ہونے والے سفیروں نے بھی ولی عہد کو سفارتی اسناد پیش کیں اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں