فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل ، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلوں کی سمری طلب کر لی

مخصوص نشستیں

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے کتنے لوگ فوجی عدالتوں میں بے قصور نکلے؟ تفصیلات فراہم کی جائیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے فوجی عدالتوں میں محفوظ فیصلوں کی سمری مانگتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیا جائے کتنے ملزمان بری ہو سکتے ہیں اور کتنے نہیں؟

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ جن ملزمان کو کم سزائیں ہونی ہیں ان کی تفصیل بھی فراہم کی جائے، فوجی عدالتوں کے کیس میں حکم امتناع میں سمری کے مطابق ترمیم کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا

جسٹس (ر)جواد ایس خواجہ کے وکیل نے بنچ ارکان کی تعداد پر اعتراض اٹھاتے ہوئے 9 رکنی لارجر بنچ بنانے کی استدعا کر دی، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی متفرق درخواست میں بھی 9 رکنی لارجر بنچ بنانے کی استدعا کی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو تمام تفصیلات 28 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 


متعلقہ خبریں