برازیل میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی ، 25 افراد ہلاک ، سینکڑوں مکانات منہدم

برازیل

برازیل میں موسلا دھار بارشوں اور طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اموات جنوب مشرقی علاقوں ریوڈی جنیرو اور اسپیریتو سانتو میں ہوئی ہیں جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے املاک تباہ اور سینکڑوں  مکان منہدم ہو گئے۔

انڈونیشیا میں بارشوں سے تباہی ، 19 افراد ہلاک ، 700 مکانات تباہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ریوڈی جنیرو میں بارش اور سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے 5400 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ 270 سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں