امریکی ناظم الامور نٹالی اےبیکر(natalie baker)نے بنوں کے افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں حکومت، عوام اورخیبرپختونخوا پولیس کےساتھ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سلامتی ،امن اوردہشت گردی سےآزادمستقبل کےحق دارہیں،امریکادہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون کےعزم پرقائم ہے۔
افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، بنوں حملے پر سخت احتجاج
علاوہ ازیں امریکی ناظم الامورنٹالی اےبیکرنے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسےملاقات کی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی صورتحال اورپاک امریکادوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ایرانی رابطوں میں پاکستان کےسہولت کاری کےکردار کواجاگرکیاگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں خطےمیں امن واستحکام کیلئےمعاون ثابت ہوں گی۔
سیکورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے اہم سرغنہ سمیت دو دہشت گرد ہلاک
پاکستانی اورایرانی بحری عملےکی وطن واپسی میں امریکی معاونت کوبھی سراہاگیا۔
