افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے بنوں فتح خیل پولیس پوسٹ حملے پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنوں فتح خیل پولیس پوسٹ حملے کے تانے بانے افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ناقابل قبول ہے جب کہ پاکستان نے افغان طالبان پر فتنۃ الخوارج، فتنۃ الہندوستان اور داعش عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں افغان سرزمین پر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کا ذکر کیا گیا ہے۔
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ لیوی ہے، وزیر پیٹرولیم
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغان طالبان کئی مذاکراتی ادوار کے باوجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہے ہیں۔
