اسلام آباد سمیت بیشتر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بارش

خشک سردی ختم ،بارشوں کیلئے ہو جائیں تیار ڈی جی محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی


ملک بھر میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، وسطی، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت 39 ، چھور، مٹھی، سکرنڈ 38 ، لسبیلہ اور حیدرآباد میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں