سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈا پور

انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور انہیں 2 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا۔

ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں علی امین گنڈاپور، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کیے گئے۔

ملزمان کر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی۔


متعلقہ خبریں