پنجاب اسمبلی، ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر اور معین ریاض قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد

پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچرکو اپوزیشن لیڈراور معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے تقرریوں کا اعلان کیا، صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد میاں اسلم اقبال کو حلف تک نہیں لینے دیا جا رہا۔

نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے، نئی سیاسی جماعت جلد آئے گی، شاہد خاقان عباسی

ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے عارضی طور پر ملک احمد بھچر کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے، معین ریاض قریشی کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر نامزدکیا ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد میاں اسلم اقبال اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں