لاہور، شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں تین روز میں 17 روپے کلو اضافہ ہو گیا۔
پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 17روپے کے اضافے سے583روپے کی ہو گی ہے،اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 12روپے اضافے سے402روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتے کے دوران کمی
جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 269 روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔
دوسری جانب رمضان شروع ہوتے ہی بڑھنے والی پیاز کی خودساختہ قیمت کم ہونے لگی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 66 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ،پیاز کی قیمت 330 روپے سے کم ہوکر 264 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
بخار، درد کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
ٹماٹر کی قیمت میں بھی 55 روپے فی کلو کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے ،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 160 روپے سے کم ہوکر 105 روپے تک آ گئی،آلو کی قیمت میں معمولی کمی 75 روپے سے 64 روپے فی کلو تک آگیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں، رمضان شروع ہوتے ہی بڑھائی گئیں خود ساختہ قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگی۔
عاقب جاوید سری لنکا کی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر
روزانہ کی بنیاد پر منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ عرفان نواز میمن نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی منڈی، رمضان بازاروں اور دکانوں کی انسپکشنز یقینی بنا رہے ہیں، عوام ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔