واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت زیادہ قریب ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حالیہ مسودے پر مشیروں سے مشاورت کروں گا۔ جبکہ ایرانی مسودے پر اتوار تک فیصلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے کے بہت زیادہ قریب ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے ساتھ معاہدے کے نکات پر گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے افزدوہ یورینیم کے معاملے کو بھی اچھے طریقے سے نمٹایا جائے گا۔ اور میں صرف اس معاہدے پر دستخط کروں گا، جو امریکا چاہتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی کا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اسماعیل بقائی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ نقشے پر یونائیٹڈ اسٹیٹس آف مڈل ایسٹ لکھا۔ جس کے ساتھ سوالیہ نشان شامل تھا۔ جس نے مختلف حلقوں میں بحث کو جنم دیا۔
نقشے پر امریکی صدر نے ایران کو امریکی پرچم میں دکھایا ہے۔
