پاور ڈویژن نے بجلی بل پر کیو آر کوڈ کی آڑ میں صارفین کی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
پاور ڈویژن نے صارفین کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو ایک خاص لنک پر کلک کرکے چار مراحل میں معلومات شئیر کرنے کا کہا جاتا ہے، صارفین کو معلومات درج کرنے کے بعد اسی لنک پر 6 ہندسوں والا کوڈ درج کرنے کا کہا جاتا ہے، بعض عناصر کیو آر کوڈ استعمال کر کے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
بجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
ترجمان پاور ڈویژن نے بتایا کہ بل کے علاوہ متعلقہ معلومات کسی اور پلیٹ فارم پر درج نہیں ہو سکتیں، معلومات کے اندراج کا یہ طریقہ کار غلط اور غیر قانونی ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے، بجلی صارفین سبسڈی کے لئے کسی ڈیجیٹل آلات یا کاغذ پر معلومات درج نہ کریں۔
