واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطی ٰکا نقشہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ نقشے پر یونائیٹڈ اسٹیٹس آف مڈل ایسٹ لکھا۔ جس کے ساتھ سوالیہ نشان شامل تھا۔ جس نے مختلف حلقوں میں بحث کو جنم دیا۔
نقشے پر امریکی صدر نے ایران کو امریکی پرچم میں دکھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا

یہ پوسٹ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ اور اسے علامتی سیاسی پیغام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
