واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے معاملے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے۔ اور اس حوالے سے آئندہ دنوں میں مزید مثبت اعلانات سامنے آ سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران سے متعلق معاملے پر کام مسلسل جاری ہے اور بعض اہم کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکا کے پاس ایران کے حوالے سے کچھ اہم بات کہنے کے لیے موجود ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، اسماعیل بقائی
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے معاملے میں پیشرفت جاری ہے اور سفارتی سطح پر کوششیں فعال انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
