اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 402 روپے 78 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت کمی کے بعد 403 روپے 78 پیسے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے پر مستحکم
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں کمی کی جا رہی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔
