کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کے کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد مارے گئے۔ تاہم دہشتگروں کی فائرنگ سے 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں 4 سی ٹی ڈی اہلکار شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب پشین کے علاقے سرخاب کیمپ میں بھی سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کی۔ جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جس میں دستی بم، دیسی ساختہ بم، بندوقیں اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے کمانڈر سمیت 11 دہشتگرد ہلاک
حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
