پی ایس ایل فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا، محمد رضوان


پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل سوموار کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

آصفہ بھٹو نے این اے 207 کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

فائنل سے پہلے پی سی بی کی جانب سے کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹرافی کے ہمراہ تصاویر جاری  کی ہیں ۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارمنس دی ہے،ہماری ٹیم تمام شعبوں میں متوازن ہے،فائنل میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

عبوری ضمانت میں توسیع کے باوجود پی ٹی آئی رہنما گرفتار

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان  شاداب خان نے کہا کہ مشکل حالت میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،فائنل میں پہنچنے کیلئے 5 سال انتظار کرنا پڑا۔

اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے مثالی کارکردگی دکھا ئی ہے،فائنل میں ہمارے کھلاڑی اسی مستقل مزاجی کو برقرار رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں