بھارت: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی


بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر دو روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ آج ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں