ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

earthquake

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹ الیکشن سے بھی باہر ہو گئی

زلزلہ 8 بجکر 24 منٹ پرآیا،پشاور،مردان،مالاکنڈ ،کوہاٹ ،سوات،بونیر،شانگلہ،نوشہرہ ،صوابی اور میانوالی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔مظفرآباد شہر میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس ہوئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

پاکستان ڈیف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئن بن گیا

شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


متعلقہ خبریں