پشین میں ایمبولینس سے 15 من چرس برآمد ، ملزم گرفتار

پشین چرس

بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آ رہی تھی، پشین کے علاقے سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاشی لی۔

افواج پاکستان اور اداروں کا منشیات فروشوں کے خلاف مشترکہ آپریشن

تلاشی کے دوران ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اسے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لی تھیں ، جس کی مالیت کروڑوں روپے تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں