مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

Rain

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلات،چاغی، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورخضدارمیں بارش کاامکان ہے۔

کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ فیس میں 8 سال بعد اضافہ

اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لیہ، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، خانپور،ملتان،ڈیرہ غازی خان، میانوالی، خوشاب،سرگودھا اور بھکر میں بارش ہونے کاامکان ہے۔

جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،اٹک اورچکوال میں بارش جبکہ جہلم، راولپنڈی،مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں