پاکستان نے بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا

foreign Office

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے تجارتی سازو سامان قبضے میں لینے کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں بھارت کا پاکستان کی جانب سے تجارتی ساز و سامان قبضے میں لینے کے دعویٰ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس بھارتی میڈیا کی جانب سے حقائق جھٹلانے اور غلط بیانی کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سامان کراچی میں قائم تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمد کا ایک سادہ معاملہ ہے اور یہ کمپنی پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتی ہے، تجارتی سامان کی تفصیلات واضح طور پر ان آلات کے خالصتاً تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسزکاکرک میں خفیہ اطلا ع پرآپریشن، تین دہشتگرد ہلاک، چار زخمی

ترجمان نے کہا کہ یہ لین دین تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کیا جا رہا تھا اور متعلقہ نجی ادارے اس بلا جواز قبضہ کے خلاف معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے تجارتی سامان کو ضبط کرنے پر بھارت کی جانب سے سخت کارروائی کی مذمت کی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔


متعلقہ خبریں