پنجاب میں نئی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آ گئے


پنجاب میں نئی کابینہ کی تشکیل میں آزاد ارکان کے مطالبات آڑے آ گئے، وزارتوں کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) میں سفارشوں کے انبار لگ گئے۔

موقر قومی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی وزیراعظم کے انتخاب کے بعد صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے زیادہ تر آزاد امیدواروں نے وزارتوں کا مطالبہ کر دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) میں 23 آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے شمولیت کی تھی اورآزاد امیدواروں کی بہت زیادہ ڈیمانڈز کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہو سکی۔

سنی اتحاد کونسل نے محمود اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کے بعد پہلے مرحلے میں 16رکنی کابینہ تشکیل دیے جانے کاامکان ہے، مسلم لیگ (ن)کے مشاورتی اجلاس میں کچھ مزید ناموں کو کابینہ کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں کی جائے گی،پہلے مرحلے میں آزاد ارکان اور (ق) لیگ کے امیدواروں کابینہ میں شامل کیاجائے گا، دوسرے مرحلے میں استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے کابینہ کیلئے کچھ لوگوں کے نام فائنل کرلیے ہیں،کابینہ کیلئے حتمی ناموں میں خواجہ عمران نذیر، ذکیہ شاہنواز، کرنل (ر)ایوب گادھی، بلال یاسین، عظمی بخاری اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں