سعودی عرب نے رمضان المبارک کیلئے پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا دیا۔
کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں خصوصی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔
یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔
چینی سیاحوں کا سعودی عرب جانے کی درخواستوں میں 800 فیصد اضافہ
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے، اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔