قومی اسمبلی کے قائد ایوان کیلئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
پاکستان کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے تھے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی اسحاق ڈار، خورشید شاہ اور طارق بشیر چیمہ نے جمع کروائے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ 7 تجویز کنندہ اور 7 افراد تائید کنندہ ہیں۔
سرفراز بگٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب
وزیراعظم کے انتخابات کیلئے سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی اسد قیصر،علی محمد خان،عامر ڈوگر اورجنید اکبر نے جمع کروائے۔
وزارت عظمی کے لئے قومی اسمبلی میں کل ن لیگ کے شہباز شریف اور سنی اتحاد کونسل کے عمر ایوب کے درمیان مقابلہ ہو گا۔