پاکستان پیپلزپارٹی کےنامزد کردہ امیدوار میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ و زیر اعلیٰ بلو چستان منتخب ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرفرازبگٹی 41 اراکین کے ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کے وزیراعلی منتخب ہوگئے۔قائد ایوان منتخب ہونے کے لئے 33 ووٹ درکار تھے، سرفراز بگٹی سے گورنر بلوچستان نے حلف لیا۔
40 منٹ تاخیر کے بعد شروع ہونے والے اجلاس کی صدارت نومنتخب سپیکر عبد الخالق اچکزئی کررہے ہیں۔ سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی کے لیے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔
وزارت عظمیٰ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات نامزدگی جمع
سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے 41 ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی اور حق دو تحریک کے مالکان ہدایت الرحمان نے سرفراز بگٹی کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یوآئی اور نیشنل پارٹی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔