آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، نواز شریف

نواز شریف

مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایسے خط بانی پی ٹی آئی لکھ سکتے ہیں۔

آزادی مارچ پھر کریں گے دیکھیں انتظار کریں، مولانا فضل الرحمان

یہ ان کا ہی وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔

قبل ازیں نواز شریف کا اسمبلی پہنچنے پر نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحاق ڈار، حمزہ شہباز، عطااللہ تارڑ اور رانا مشہود بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں