شیر افضل مروت اور علی محمد خان کا عمران خان کا ماسک پہن کر قومی اسمبلی میں احتجاج

عمران خان ماسک

سنی اتحاد کونسل کے رہنما علی محمد خان اور شیرافضل مروت عمران خان کا ماسک پہنچ کر قومی اسمبلی میں پہنچ گئے۔

قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

نومنتخب اراکین قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کی نعرے بازی

علی محمد خان اور شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ماسک لگا کر قومی اسمبلی میں احتجاج کیا۔

سنی اتحاد کونسل سے وابستہ آزاد ارکان پی ٹی آئی کے جھنڈے لے کر ایوان میں آئے اور نعرے بازی کی۔ اراکین نے اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان کو دستخظ کرنے کیلئے بلایا گیا تو سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے۔


متعلقہ خبریں