شکریہ پی آئی اے ، ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ

پی آئی اے (PIA)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک اور خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گئی۔

مریم نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے پی آئی اے کی ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 782 پر تعینات تھی جو کینیڈا پہنچنے کے بعد مبینہ طور پر سلپ ہو گئی، مریم رضا کے سلپ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔

پی آئی اے کے 2 میزبان پر اسرار طور پر غائب

ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی مریم رضا کے کمرے میں یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا، فضائی میزبان کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، اس سے قبل بھی متعدد فضائی میزبانوں کے مختلف ممالک میں غائب ہونے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی تھی، فائزہ نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی۔


متعلقہ خبریں