نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگران کابینہ نے دن رات کام کیا ہے۔
پی ایس ایل9 ،ملتان سلطانز کو شدید دھچکا لگ گیا
پنجاب کی نگران کابینہ کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے کم مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،بیوروکریسی کبھی کام میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،یہ بیوروکریسی ساتھ چلنے والی اور آپ کو کامیاب بنانے والی ہے۔
میرے 2 معاون اور 8وزرا نے ہر موقع پر ساتھ دیا ،میرے ساتھ وہ دن رات کام کرتے تھے ،کسی پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ،کوئی ناجائز کام کے بارے میں نہیں کہہ سکتا،نگران حکومت نے سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی کی۔
ن لیگ قومی اسمبلی میں 107 نشستوں کیساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی
ایک ایکسیئن کے آرڈر کرنے کے 20 کروڑ روپے آفر ہوئے،الیکٹرک بسوں کے ٹینڈر میں 10 ملین ڈالر اور 5 ملین ڈالر آفر ہوئے مگر ہمارا ایمان نہیں ڈگمگایا ،نگران کابینہ نے اس مدت کے دوران کوئی تنخواہ نہیں لی۔
محسن نقوی نے مزید کہا 13ماہ کے دوران کوئی کمشنر یا آر پی اوز تبدیل نہیں کیے،ڈاکٹر عثمان اور زاہد صاحب نے میرا بھر پور ساتھ دیا ،اس عرصے کے دوران ڈاکٹر عثمان اور زاہد صاحب کا بہت بڑا کردار ہے ،جس آر پی او اور کشمنر کو جہاں لگایا وہ وہی رہا۔
اقتصادی استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف
ڈی ایس پیز اور اے سیز کو بھی ضرورت کے مطابق بہت کم تبدیل کیا گیا ،کابینہ ہر قسم کے پریشر میں ڈٹ کر کھڑی رہی اور کام کرتی رہی ،تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز نے بھی ہمت سے کام کیا ،وزیراعلیٰ ہاوس کے پورے اسٹاف نے بھی بھر پور ساتھ دیا۔