پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد ارکان کی جانب سے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، یافتہ 82 نومنتخب آزاد ایم این ایز نے اپنے حلف نامے جمع کروا دیے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کیلئے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب
ذرائع نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کیلئے حلف نامے جمع کروا دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے 82 آزاد ایم این ایز کی پارٹی میں شمولیت کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے گئے ہیں۔