استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔
آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا کہ الیكشن كمیشن نےاین اے 128 کی معطلی سے متعلق كوئی نوٹیفكیشن جاری نہیں كیا، ہم سب كو عوام كے مینڈیٹ كا احترام كرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ قانونی چارہ جوئی سب كا حق ہے لیكن اس سے متعلق فیصلہ متعلقہ اداروں نے كرنا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 21 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے128 لاہور سے آئی پی پی کے عون چودھری ایک لاکھ 72 ہزار576 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ جبکہ انکے مدمقابل آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ایک لاکھ 59 ہزار 24 ووٹ لے کر ہار گئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 128 میں سلمان اکرم راجہ کی درخواست پرحکمنامہ جاری کردیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آراو 3 روز کے اندر ، آئندہ سماعت سے قبل اپنی جامع رپورٹ جمع کرائے، کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن اگر ابھی جاری نہیں ہوا تو وہ کیس کے فیصلے تک معطل رکھا جائے۔

