راولپنڈی کے علاقے مغل سرائے کے قریب واقع راجہ بازار میں آگ لگنے سے 25 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔
آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، امدادی ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
چلی میں 92 مقامات پر خوفناک آتشزدگی ، 51 افراد ہلاک ، ایمرجنسی نافذ
بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دکانوں میں موجود گارمنٹس سامان جل گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 60 سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں۔

