ریحانہ ڈار کا انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

ریحانہ امتیاز ڈار

سیالکوٹ: پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے شکست کھانے کھانے والی امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے انتخابی نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے خواجہ آصف سے شکست کھانے والی آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے پاس ثبوت موجود ہیں اور میں اپنی شکست کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرے 65 ہزار ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے لیکن اب میں باہر نکل آئی ہوں۔ میرے پاس 353 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پھٹ پڑے

ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے محلے کے پولنگ اسٹیشنز سے بھی کامیاب ہوئی ہوں اور خواجہ آصف ہارے ہیں لیکن اب یہ ماں باہر نکل آئی ہے اور اپنی شکست کو عدالت میں چیلنج کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور مجھے انصاف ملے گا۔ میں خواجہ آصف کا مرتے دم تک پیچھا نہیں چھوڑوں گی۔ خواجہ آصف کو شرم آنی چاہیے وہ اپنی شکست کو قبول کریں۔


متعلقہ خبریں